۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محفل مسالمہ بسلسہ شہادت حضرا الزہرا سلام اللہ علیہا

حوزہ/ بزم علم فن سکردو کی جانب سے سحر ہاوس سکردو میں ششہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے بزم مسالمہ کا انعقاد کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزم علم فن سکردو کی جانب سے سحر ہاوس سکردو میں ششہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے بزم مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارا ت جامعہ الزہرا کے مدرس حجہ السلام شیخ ذوالفقارعلی انصاری نے فرمایی ۔جبکہ مہمان خصوصی شاعر اہلبیت جناب عارف  سحاب صاحب  تھے ۔

بلتستان کے مشہور شعرا نے شان حضرت فاطمہ میں عقیدت  کے پھول نچھاور کیے۔ سید اسلم سحر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ علامہ انصاری نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت زہرا کی صداقت پر گفتگو کرتے ہوے فرمایا جب مباہلہ کے میدان میں سچوں اور جھوٹوں کا مقابلہ ہوا تو حضرت زہرا کی مرکزیت اور محوریت میں پنجتن  پاک نکلے  اور جب  نصاری نجران کے لوگوں نے حضرت فاطمہ کی مرکزیت میں پنجتن پاک کو دیکھا تو یہ اعلان کیا کہ یہ ہستیاں صادق اور امین ہستیاں ہیں لہذا ہم مباہلے سے دستبردار ہوتے ہیں اور اس طرح خدا نے قرآن نے آیہ مباہلہ نازل کرکے فاطمہ کی  صداقت کا اعلان کیا۔

اور حصرت فاطمہ وہ واحد ہستی ہیں کہ جن کو پیغمبر اکرم نے ام ابہیا کا لقب دیا یعنی اپنے باپ کی ماں قرار دیا ۔کیونکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اس انداز سے والد گرامی کے ساتھ احسان او شفقت سے پیش آیی کہ پبغمبر کو یہ کہنا  پڑا کہ فاطمہ اپنے باپ کی ماں ہیں ۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سخاوت کو دیکھا جایے تو ان کی زندگی میں کہیں ایسا نظر نہیں آتا کوئی سائل خالی ہاتھ لوٹا ہو۔ 

پردے کا اتنا خیال کہ جب پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کے ساتھ نابینا شخص آیا تو  ان سے بھی پردہ کیا اور فرمایا کہ عورت کے سب سے  بہترین شئ یہ ہے کہ کسی  نامحرم کی نظر اس پر نہ پڑے اور نہ کسی عورت کی نظر نامحرم پر پڑے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .